سعودی عرب کو اب تیل کی پیداوار میں کمی کے نتائج بھگتنا ہوں گے، جو بائیڈن سعودی عرب کیخلاف اقدامات پرکانگریس کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ ہوگا واشنگٹن : امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ سعودی عرب کو تیل کی پیداوار میں کمی کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ امریکن صدر جوبائیڈن نے ایک امریکی چینل کے انٹرویو میں کہا کہ سعودی عرب کی زیرقیادت اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار کو کم کرنے پر سعودی عرب کے خلاف جلد کوئی ایکشن لیا جائے گا۔ تیل کی پیداوار میں کمی کے نتائج جلد ہی سعودی عرب کو بھگتنا ہوں گے۔ جوباَیڈن نے سعودی عرب پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا تیل کی پیداوار میں کمی کا سب سے زیادہ فائدہ روس کو ہوگا۔صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اس کے بارے میں کانگریس کی مشاورت کے بعد اقدامات کیے جائیں گے فی الحال سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت نہیں روکیں گے۔
Daily jobs advertisement is providing all latest jobs which is published in various newspapers i.e daily Jang, express The News Down & The Nation,The daily Dunia News, Daily Express, NAWA+Waq on daily basis. job seeker can found daily jobs from this website. No need to visit any newspapers website you can find all latest govt jobs ad on one place.